Hussain jaate hai
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Alwidaii recited by Ameer Hasan Aamir
عزا تمام ہے رقت کرو عزاداروں
حسین جاتے ہیں رخصت کرو عزاداروں
سفر کا وقت ہے مہمان کو الوداع کہو
جلوس شاہ شہیداں کو الوداع کہو
اجڑنے والے ہیں کچھ دیر میں عزاخانے
کسی بہن کو کسی ماں کو الوداع کہو
حسین جاتے ہیں۔۔۔
ضریح تشنہ مسافر کی بڑھنے والی ہے
امام باڑوں کی رونق اجڑنے والی ہے
بجھے ہوے ہیں دیےء رو رہی ہے دیواریں
جو مہمان تھی وہ بی بی بچھڑنے والی ہے
حسین جاتے ہیں۔۔۔
سروں پہ گرد ہے آنسوں ہے آستینوں پر
اداس بیٹھے ہیں سب ماتمی زمینوں پر
رلا رہے ہیں یہ مرجھائے پھول سہروں کے
نہ تعزیےء ہے نہ پٹکے ہیں شہ نشینوں پر
حسین جاتے ہیں۔۔۔
کہاں سے آج یہ منظر عزا کے لاے گی
یہ خموشی یہ اداسی ہمیں رلاے گی
جیےء گیں کیسے ضریح و علم سے ہو کے جدا
نہ دن کو چین نہ راتوں کو نیند آے گی
حسین جاتے ہیں۔۔۔
نبی کے چین کو کیسے کہے خدا حافظ
شہ حنین کو کیسے کہے خدا حافظ
یہ سوچ سوچ کے آنکھوں میں آشک آے ہیں
کہ ہم حسین کو کیسے کہے خدا حافظ
حسین جاتے ہیں۔۔۔
سقوط بزمِ عزا کا بہت رلاے گا
خود اپنے گھر کا یہ سنت ہم کو کھاے گا
کسے خبر کے یہ دن پھر نصیب ہو کہ نہ ہو
جو اگلے سال جیےء گا وہ غم مناے گا
حسین جاتے ہیں۔۔۔
اداسیاں سبھی ماؤں کے رخ پہ چھای ہے
لبوں پہ بین کو آنکھوں میں آشک لای ہے
پھپھی کو دینا ہے پرسہ تمہارے بابا کا
سکینہ بی بی تمہاری کنیزیں آی ہیں
حسین جاتے ہیں۔۔۔
تمہاری یاد میں بے چین ہوتے جاتے ہیں
تمہاری ہجر میں جاں اپنی کھوتے جاتے ہیں
انہیں بھی دیکھ لو جھولے سے اے علی اصغر
یہ بچے گودی میں ماؤں کی روتے جاتے ہیں
حسین جاتے ہیں۔۔۔
جب آے گا کسی برچھی کا دھیان روےنگے
فضا میں گونجے گی جب جب اذان روےنگے
تمہارے ہجر میں ہم اے شبیہ پیغمبر
دل اپنا پیٹ کے سارے جوان روےنگے
حسین جاتے ہیں۔۔۔
ہے اتنا عامر و نیر کو بھی یقیں مولا
پسند تم کو ہے دونوں ہی سر زمیں مولا
وطن ہمارا ہے بھارت بھی کربلا بھی مگر
جہاں چلے ہو ہمیں لے چلو وہی مولا
حسین جاتے ہیں۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.