Hussain hote hai
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Alwidaii recited by Ghadeer Fatima
دلوں کی غیر ہے حالت کہو خدا حافظ
لٹا کے اشکوں کی دولت کہو خدا حافظ
ہے آج روز قیامت کہو خدا حافظ
بجھی ہے شمعِ امامت کہو خدا حافظ
حسین ہوتے ہے رخصت کہو خدا حافظ
مسافروں کا محرم منالو اہلِ عزا
جو آگ دل میں لگی ہےبجھالو اہلِ عزا
تم اپنی آنکھوں میں آنسوں سجا لو اہلِ عزا
ہے ایک رات کی زحمت کہو خدا حافظ
حسین ہوتے ہے رخصت۔۔۔
جو سیدہ سے ہے وعدہ اسے وفا کر دو
عزاے سبط پیمبر پر دل فدا کر دو
غمِ حسین منانے کا حق ادا کر دو
نہیں تو ہوگی شکایت کہو خدا حافظ
حسین ہوتے ہے رخصت۔۔۔
بہا کے آشک دل فاطمہ کو یاد کرو
دل رسول کی پوری ہر ایک مراد کرو
لگا تھا سینۂ اکبر پہ زخم یاد کرو
ملے گی قلب کو راحت کہو خدا حافظ
حسین ہوتے ہے رخصت۔۔۔
الم اٹھا کے علمدار کو کرو رخصت
زمیں پہ بیٹھ کر بیمار کو کرو رخصت
سروں کو پیٹ کر سردار کو کرو رخصت
بنا کے ننھی سی تربت کہو خدا حافظ
حسین ہوتے ہے رخصت۔۔۔
سجاؤ ننھا سا تابوت شہ کے اصغر کا
علم اٹھاؤ پڑھو مرثیہ بہتر کا
سروں پہ تعزیہ رکھو نبی کے دلبر کا
یہی ہے اجر رسالت کہو خدا حافظ
حسین ہوتے ہے رخصت۔۔۔
اڑاؤ خاک سروں پر حسین جاتے ہیں
لٹاو اشکوں کے گوہر حسین جاتے ہیں
ہمارے گھر سے بہتر حسین جاتے ہیں
بہا کے آشک ندامت کہو خدا حافظ
حسین ہوتے ہے رخصت۔۔۔
عزاے شہ کی رونق جو گھر سے جاے گی
علم کی یاد ہمیں سال بھر ستاییگی
اٹھے گا تعزیہ گھر سے تو ساتھ جاے گی
امام باڑوں کی زینت کہو خدا حافظ
حسین ہوتے ہے رخصت۔۔۔
بجھا چراغ تو تاریک یہ زمانہ ہوا
اداس اداس میرے گھر کا آشیانہ ہوا
رسول زادہ سوے کربلا روانہ ہوا
رسولِ پاک کی امت کہو خدا حافظ
حسین ہوتے ہے رخصت۔۔۔
صداییں آتی ہے رہ رہ کے سارے عالم سے
سکون ملتا ہے دل کو حسین کے غم سے
مگر حسین کی خدمت نہ ہو سکی ہم سے
دلوں میں رہ گیء حسرت کہو خدا حافظ
حسین ہوتے ہے رخصت۔۔۔
رضا نہ ہاتھ سے چھوٹے حسین کا دامن
سدا برستا رہے آنسوؤں کا یہ ساون
عزاے شہ سے مہکتا رہا میرا گلشن
نہ کم ہو شہ کی محبت کہو خدا حافظ
حسین ہوتے ہے رخصت۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.