Ay noore aine
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Alwidaii recited by Hadi Ali Khan Muslim
اے نورِ عین فاطمہ زہرا نہ جایےء
ہم بیکسوں کو چھوڑ کے آقا نہ جایےء
مولا تمہارے آنے سے رونق گھروں میں تھی
دن رات غم تمہارا کیا کرتے تھے سبھی
مدت یہ دو مہینوں کی ماتم میں کٹ گیء
رونق کی جا ہے آج اداسی برس رہی
ہم بیکسوں کو چھوڑ کے۔۔۔
مولا تمہارے تعزیہ خانے اداس ہیں
جتنے تمہارے شیعہ ہیں سب بے حواس ہیں
ڈھارس یہ تھی کہ آپ غلاموں کے پاس ہیں
اب آپ جا رہے ہیں تو ہم سب ہراس ہیں
ہم بیکسوں کو چھوڑ کے۔۔۔
مولا عزا کی بزم میں آتی تھی فاطمہ
زحمت یہ دو مہینے اٹھاتی تھی فاطمہ
آنسوں ہمارے ساتھ بہاتی تھی فاطمہ
ہم کو دعائیں دے کے ہی جاتی تھی فاطمہ
ہم بیکسوں کو چھوڑ کے۔۔۔
مولا اب آپ اگلے برس ہند آینگے
جاتے ہیں رونے والے تو پھر تم کو پاینگے
ماتم کریں گے اور الم بھی اٹھاینگے
وعدہ کرو کہ آینگے اور سب کو لاینگے
ہم بیکسوں کو چھوڑ کے۔۔۔
اے جان مصطفیٰ و علی شاہ مشرقین
لللہ سنتے جایےء مولا ہمارے بین
احساس کہہ رہے ہیں کہ اے فاطمہ کے چین
جی بھر کے ہم نہ کر سکے ماتم تیرا حسین
ہم بیکسوں کو چھوڑ کے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.