Safar e ishq
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Arbaeen recited by Mesum Abbas
لو آگیا بلاوا سلطان کربلا کا
جاگا ہے مقدر پھرمہمان کربلا کا
یا حسین یا حسین
جلدی قدم بڑھاؤ اے عاشقانِ مولا
ہے منتظر تمہاری کربوبلا میں زہرا
سرحد پہ کربلا کی عباس بھی کھڑے ہیں
تھامے ہوے علم کو تم سے یہ کہہ رہے ہیں
خوش آمدید خوش آمدید
اے زایروں خوش آمدید
سفر عشق حسین
وہ ایک سلطان عشق نام کربوبلا
اذل سے پرچم عباس ہے نشاں جس کا
جہاں پہ نقش ہے مولا حسین کا سجدہ
وہاں پہ کرنے کو سجدہ
بلا رہی ہے کربلا بلا رہے ہیں حسین
سفر عشق حسین۔۔۔
بغیر اذن یہاں کوئی آ نہیں سکتا
ہو خوش نصیب کہ تم آ رہے ہو کربوبلا
جو زایرین میں شامل تمہارا نام ہوا
کرو نہ شکر کا سجدہ
بلا رہی ہے کربلا بلا رہے ہیں حسین
سفر عشق حسین۔۔۔
سفر نصیب نہیں سب کو یہ خدا کی قسم
حسین رکھتے ہیں خود اپنے زایروں کا بھرم
اگر مگر نہیں سوچو بڑھاؤ اپنے قدم
زرا بھی دیر نہ کرنا
بلا رہی ہے کربلا بلا رہے ہیں حسین
سفر عشق حسین۔۔۔
یہ کربلا کا سفر با خدا مودت ہے
عجیب طرز محبت ہے یہ عبادت ہے
ہر ایک منکر شبیر سے بغاوت ہے
نہ روک پائے گی دنیا
بلا رہی ہے کربلا بلا رہے ہیں حسین
سفر عشق حسین۔۔۔
یہ کربلا ہی بتاے گی امتحان ہے کیا
نجف سے کربوبلا کے سفر کی شان ہے کیا
سبھی ہے ایک سے بوڑھے ہیں اور جوان ہے کیا
ہر ایک لب پہ ہے نعرہ
بلا رہی ہے کربلا بلا رہے ہیں حسین
سفر عشق حسین۔۔۔
حبیب نے ہے یہ زوجہ سے اپنی فرمایا
بلاوا ایسا کسی کو کبھی نہیں آیا
حسین نے مجھے خط بھیج کر ہے بلوایا
مجھے ہے فرض نبھانا
بلا رہی ہے کربلا بلا رہے ہیں حسین
سفر عشق حسین۔۔۔
رہائی شام کے زندان سے حرم کو ملی
تڑپ کے رہ گیء اس وقت ہاے بنت علی
لرزتے لہجے میں عابد نے جب صدا ہے یہ دی
خدارا اٹھو سکینہ
بلا رہی ہے کربلا بلا رہے ہیں حسین
سفر عشق حسین۔۔۔
ہاں اس زمین پہ فردوس سلسلے ہونگے
بشر کی شکل ملایک کے قافلے ہونگے
جو زایرین کی خدمت کے واسطے ہونگے
نصیب دیکھو تمہارا
بلا رہی ہے کربلا بلا رہے ہیں حسین
سفر عشق حسین۔۔۔
اتنی آسانی سے تم لوگ کرو گے یہ سفر
پر سنو آل محمد کے سفر کا منظر
نہ ہی پانی کی سبیلیں تھی نہ سایہ نہ شجر
شہ کے کنبے پہ برستے رہے ہر دم پتھر
اس کی بہنوں کا تھا رسی میں گلا
ناتواں بیٹا ہے کانٹوں پہ چلا
پانی بیٹی کو میسر نہ ہوا
خود وہ نیزے پہ تڑپتا ہی رہا
دیکھو پر میثم و سلمان کریمی یہ زرا
اپنے زواروں کو دیتا ہے وہ اب بھی یہ صدا
خوش آمدید خوش آمدید
اے زایروں خوش آمدید
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.