Nabi ki jaan dile
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Arbaeen recited by Ghadeer Fatima
نبی کی جان دل حیدر کا آج چہلم ہے
مکین دوش پیمبر کا آج چہلم ہے
کہ ابنِ فاتحہ خیبر کا آج چہلم ہے
بہاؤ اشک کے سرور کا آج چہلم ہے
جھلستی ریت پہ افسوس پیاس میں تڑپا
شہید ہو گیا مقتل میں پھول سا بچہ
اسی حسین کے دلبر کا آج چہلم ہے
بہاؤ اشک کے سرور۔۔۔
بہاؤ اشکوں کو اور مومنوں کرو گریہ
دلاؤ فاتحہ اور مجلسیں کرو برپا
ہمارے محسن و یاور کا آج چہلم ہے
بہاؤ اشک کے سرور۔۔۔
وہ جس نے راہ خدا میں کٹا دیا سر کو
وہ جس نے راہ خدا میں لٹا دیا گھر کو
اس ابنِ ثاقیء کوثر کا چہلم ہے
بہاؤ اشک کے سرور۔۔۔
زمین روتی ہے آنسوں بہا رہا ہے فلک
لباس غم میں پریشاں سبھی ہے جن و ملک
یہ رو کے کہتے ہیں دلبر کا آج چہلم ہے
بہاؤ اشک کے سرور۔۔۔
رواں ہے بچوں پہ افسوس ظلم کے خنجر
پچھاڑیں کھاتی تھی زینب یہ دیکھ کر منظر
مصیبتوں کے سمندر کا آج چہلم ہے
بہاؤ اشک کے سرور۔۔۔
وہ جس کی لاش کو روندھا ستم نے مقتل میں
وہ جس کی بیوہ بہاتی تھی اشک جنگل میں
یتیم ثانیء شبر کا آج چہلم ہے
بہاؤ اشک کے سرور۔۔۔
ہر ایک خواب بہا ظلم کی روانی میں
سناں کلیجے پہ کھای بھری جوانی میں
حسین کے اسی اکبر کا آج چہلم ہے
بہاؤ اشک کے سرور۔۔۔
ہے آج شعیوں محمد و عون کا چہلم
حسین ابنِ علی کی ہے جان کا چہلم
حبیب جیسے دلاور کا آج چہلم ہے
بہاؤ اشک کے سرور۔۔۔
رضا فرات پہ اپنے کٹا کے شانوں کو
حیات دے گیا غازی وفا کی راہوں کو
اسی وفاؤں کے پیکر کا آج چہلم ہے
بہاؤ اشک کے سرور۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.