Mera junoon hussain
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Arbaeen recited by Irfan Hussain
تو میری تمنا میں تجھ سے ہوں زندہ
اب دے دے سہارا اے عشق کے قبلہ
اے عشق کے کعبہ یا حسین
دیوانگی میں حد سے گزر جاؤں گا حسین
روضے کو تیرے دیکھ کے جی پاؤں گا حسین
میرا جنوں ہے حسین میرا سکوں ہے حسین
دل میں یہ آرزو تھی کہ عاشور کو چلوں
عباس کی ضریح پہ سر اپنا خم کروں
مولا میں مل کے آپ سے اللہ سے ملوں
لیکن وبا کے چلتے ہوں مجبور کیا کروں
کیسے قدم کو چومنے میں آؤں گا حسین
روضے کو تیرے دیکھ کے۔۔۔
میرا جنوں ہے حسین۔۔۔
ہر لمحہ تیری یاد میں رہتا ہوں رات دن
بس یا حسین روکے میں کہتا ہوں رات دن
پر اشک اپنے سب سے چھپاتا ہوں رات دن
واللہ دل تڑپتا ہے روتا ہوں رات دن
اب درد دل یہ کس کو میں بتلاؤں گا حسین
روضے کو تیرے دیکھ کے۔۔۔
میرا جنوں ہے حسین۔۔۔
چہرے پہ تیرے عشق سجاتا ہوں خواب میں
پلکوں کو تیرے چومکے روتا ہوں خواب میں
روضے کو تیرے چوم کے روتا ہوں خواب میں
بیدار ہوکے خواب سے کہتا ہوں خواب میں
تعبیر خواب کی میں کبھی دکھاؤں گا حسین
روضے کو تیرے دیکھ کے۔۔۔
میرا جنوں ہے حسین۔۔۔
تو خون کی حرارت تو نفس کی قوت
تو روح کی زینت تو قلب کی قدرت
یہ میری روح کہتی ہے شام و سحر مجھے
جاے گی وہ زیارتوں پر چھوڑ کر مجھے
اے آقا اب تو دے دے تو اذن سفر مجھے
اک پل بھی چین آتا نہیں زرا بھر مجھے
گھٹ گھٹ کے تیری یاد میں مر جاؤں گا حسین
روضے کو تیرے دیکھ کے۔۔۔
میرا جنوں ہے حسین۔۔۔
جاؤں میں اربعین میں ہے میری آرزو
دیتا ہوں میں اسی کی قسم جو ہے ماہ رو
مجھ سے خطایں جو ہوی افواہ کر دے تو
ناصر تڑپ کے کہتا ہے اے دیں کی آبرو
عرفان سے ضریح تیری چوموں گا حسین
روضے کو تیرے دیکھ کے۔۔۔
میرا جنوں ہے حسین۔۔۔
انا مجنون الحسین
تو دیں کی عزت قرآں کی تلاوت
حیدر کی ولایت شبر کی فساہت
سجاد کی زینت باقر کی ہے حکمت
صادق کی صداقت کاظم کی ہے طاقت
مہدی کی مشیعت توحید کی قدرت
عباس کی حیبت
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.