Mai us ghareeb ka
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Arbaeen recited by Mir Rehan Abbas
اربعین حسین
بلا کے بن میں ستا کر جسے شہید کیا
آج چہلم ہے میرے اس غریب بھای کا
کر دیا جس کا ستمگاروں نے ٹکڑے ٹکڑے
تھام کے اپنا جگر کہتی ہے بنت زہرا
پراے دیس میں جس کو کفن تلک نہ ملا
میں اس غریب کا چہلم منانے آی ہوں
وہ جس کا دشت میں پامال ہو گیا لاشہ
میں اس غریب کا چہلم منانے آی ہوں
لعیں پھراتا رہا جس کے حلق پر خنجر
سوار شمر ستمگر تھا جس کے سینے پر
میں جس کا دیکھ کے آی ہوں بیکفن لاشہ
میں اس غریب کا چہلم منانے آی ہوں
پراے دیس میں جس کو۔۔۔
مجھکو ظالم نے گلا جس کا دکھا کر کاٹا
جس کے رخسار پہ ظالم نے طمانچہ مارا
دیکھ کر مجھکو سکوں ملتا تھا جس کا چہرہ
میں اس غریب کا چہلم منانے آی ہوں
پراے دیس میں جس کو۔۔۔
کہ جس کے پھول سے بچے کو نہ ملا پانی
اور اس کا تین دنوں ہاے بند تھا پانی
گلے میں جس کے پسر کے تھا تیر سہ شہبہ
میں اس غریب کا چہلم منانے آی ہوں
پراے دیس میں جس کو۔۔۔
بھتیجے بھانجے بھای شہید جس کے ہوے
میں دیکھتی رہی پامال ہو گےء لاشے
بس ایک روز میں وہ جس کی لٹ گیء دنیا
میں اس غریب کا چہلم منانے آی ہوں
پراے دیس میں جس کو۔۔۔
وہ جس کا لال نہ تربت میں رہ سکا ہاے
لعین ننھا سا لاشہ نکال کر لاے
میں دیکھتی رہی نازک گلے کو کٹتا ہوا
میں اس غریب کا چہلم منانے آی ہوں
پراے دیس میں جس کو۔۔۔
گری مزار پہ بھای کی نوحہ خواں زینب
بتا دو بھیا میرے جاے اب کہاں زینب
یہ کہہ کے قبر پہ بیہوش ہو گیء دکھیا
میں اس غریب کا چہلم منانے آی ہوں
پراے دیس میں جس کو۔۔۔
یہ دیکھ لو میرے بھائی ہے چھٹ گیء زینب
دلاؤں نظریں بھلا کس پہ لٹ گیء زینب
بلا کے دشت میں لوٹا گیا ہے گھر میرا
میں اس غریب کا چہلم منانے آی ہوں
پراے دیس میں جس کو۔۔۔
غریب فاطمہ زہرا کا اربعیں ہے یہ
جہاں پکارا کہ مولا کا اربعیں ہے یہ
دھڑکتا قلب ہے ریحان اور مبارک کا
میں اس غریب کا چہلم منانے آی ہوں
پراے دیس میں جس کو۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.