Mai jaa raha hoo
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Arbaeen recited by Safdar Abbas
ہوگیء پوری دعا مرحبا صلی علی
اٹھ گےء میرے قدم جانب کربوبلا
اس دن کا برسوں سے تھا انتظار
میں بھی زیارت کو تھا بے قرار
ہے اربعین شبیر کا میں جا رہا ہوں کربلا
پیدل سفر کرتا ہوا میں جا رہا ہوں کربلا
دو جنتوں کے درمیاں سجدہ کروں یہ خواب تھا
جا کر کف عباس پر نوحہ پڑھو یہ خواب تھا
جو خواب تھا سچا ہوا میں جا رہا ہوں کربلا
ہے اربعین شبیر کا۔۔۔
اس مقتل شبیر میں دینا ہے پرسہ خون کا
کرنا ہے اس دہلیز پر سینہ زنی کا حق ادا
مانگو خدا سے اور کیا میں جا رہا ہوں کربلا
ہے اربعین شبیر کا۔۔۔
حاجی کہے زایر کہے مجھکو سبھی اہلِ عزا
مولا مجھے دے یہ شرف کرتا تھا میں ہر دم ہوا
مجھکو شرف مل ہی گیا میں جا رہا ہوں کربلا
ہے اربعین شبیر کا۔۔۔
ہاتھوں میں اک لے کر الم عباس کا محوِ بکا
جاؤں نجف سے کربلا مدت سے یہ ارمان تھا
ارمان یہ پورا ہوا میں جا رہا ہوں کربلا
ہے اربعین شبیر کا۔۔۔
سب ماتمی جیتے رہے آؤ کریں مل کر دعا
مولا کا ہو ہم پہ کرم بی بی کی ہو ہم پر عطا
ہونٹوں پہ ہو بس یہ صدا میں جا رہا ہوں کربلا
ہے اربعین شبیر کا۔۔۔
ہر ایک مقام شہادت پہ میں
ماتم کروں گا سر کربلا
اکبر نے کھای جہاں پر سناں
پامال قاسم جہاں پر ہوا
غازی کے بازو جہاں پر کٹے
پالوں کا اصغر جہاں سو گیا
اور جس جگہ شہ کے خیمے جلے
چھینی گیء بی بیوں کی ردا
میں اس جگہ کرکے آہ و بکا
مجلس کروں گا بہر عزا
میں جا رہا ہوں کربلا
ہے اربعین شبیر کا۔۔۔
وہ صفدر و مظہر ہو یا زایر کوئی شبیر کا
عباس دے جس کو صدا جاتا وہی ہے کربلا
غازی نے دی مجھکو صدا میں جا رہا ہوں کربلا
ہے اربعین شبیر کا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.