Madine jaun ya
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Arbaeen recited by Nadeem Sarwar
رہایء پاکے جو زنداں سے بے وطن آیء
یہ کہکے گر گیء ناقے سے روکے چلای
کہ میرے حال پہ روتی ہے اب تو تنہائی
سلام کرنے کو آی ہے تیری مانجای
توہی بتا میرے بھیا کہاں سکوں پاؤں
مدینے جاؤں یا کربوبلا میں رہ جاؤں
ستم نے لوٹ لی اک دن میں کاینات میری
نہ جانے کیسے بسر ہوگی اب حیات میری
نہ دن سکون سے گزرے گا نہ اب رات میری
کہاں ہے لال میرے جو سنیں گے بات میری
---توہی بتا میرے
---مدینے جاؤں یا
میں تجھکو چھوڑ کے بھیا کہیں نہ جاؤں گی
میں تیری قبر کو اپنا وطن بناؤں گی
میں ایک چھوٹی سی بستی یہی بساؤں گی
میں زاءرین کو پانی تیرے پلاؤں گی
---توہی بتا میرے
---مدینے جاؤں یا
اکیلی رہ گیء اٹھارہ بھاءییوں کی بہن
جو ہوتا غازی تو بنتی نہ بازوؤں میں رسن
بتاؤں کیا کہ جو پوچھیں گے مجھ سے أہل وطن
حسین کو دیا تم نے بتاؤ کیسے کفن
---توہی بتا میرے
---مدینے جاؤں یا
نہ کوئی تیرا یہاں ہے نہ کوئی میرا وہاں
سکینہ شام میں ہے دفن اور تو ہے یہاں
کہاں کہاں کسے روے گی اب میری اماں
نہ ہوگا اب کبھی آباد فاطمہ کا مکاں
---توہی بتا میرے
---مدینے جاؤں یا
یہاں ہیں اصغر بے شیر اور وہاں جھولا
یہاں پہ عون و محمد وہاں پہ عبداللہ
جو پوچھا بچوں کو ان سے کہوں گی کیا بھیا
مدینہ دل ہے میرا روح میری کرب و بلا
---توہی بتا میرے
---مدینے جاؤں یا
یہاں ہے قاسم خستہ بدن وہاں کبرا
یہاں شبیہ پیمبر وہاں پہ ہے صغرا
وہاں پہ فضل اکیلا یہاں پہ ہے کنبہ
جواب کتنے سوالوں کا دوں گی میں تنہا
---توہی بتا میرے
---مدینے جاؤں یا
یہ ہاتھ جوڑ کے کہتی ہے تیری مانجای
دعائیں دیگی میرے بھائی میری تنہائی
بس ایک دن کو میرے ساتھ چل میرے بھائی
لگے گا جیسے مدینے میں پھر بہار آئی
---توہی بتا میرے
---مدینے جاؤں یا
لو جا رہی ہے بہن الوداع میرے بھائی
رہی جو زندہ تو پھر آےگی یہ ماں جای
رضا یہ سنتے ہی قبر حسین تھرای
پھر اس کے بعد کبھی یہ صدا نہیں آی
---توہی بتا میرے
---مدینے جاؤں یا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.