Le lo salam zainab ka
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Arbaeen recited by Nadeem Sarwar
شاہ شہید کربلا
لے لو سلام زینب کا
آی ہوں پھر سے نینوا
لے لو سلام زینب کا
بھیا بہتر کا چہلم کروں گی
دل کھول کے آج ماتم کروں گی
فرش عزا لو بچھ گیا
لے لو سلام زینب کا
آی ہوں پھر سے۔۔۔
لے لو سلام۔۔۔
بھیا لہو میرا سجاد رویا
میں سو سکی اور نہ سجاد سویا
ہر ہر قدم تھی کربلا
لے لو سلام زینب کا
آی ہوں پھر سے۔۔۔
لے لو سلام۔۔۔
بھیا وطن جا کے میں کیا کروں گی
اجڑے مدینے میں کیسے رہوں گی
مر جاۓ گی یہ غم زدہ
لے لو سلام زینب کا
آی ہوں پھر سے۔۔۔
لے لو سلام۔۔۔
میں بھی یہی زایروں میں رہوں گی
اور زایروں کی میں خدمت کروں گی
یہ وقت پھر کب آے گا
لے لو سلام زینب کا
آی ہوں پھر سے۔۔۔
لے لو سلام۔۔۔
خوں میں بھرا کرتہ لے جارہی ہوں
لیکن تمہاری قسم کھا رہی ہوں
ہاروں گی نہ میں حوصلہ
لے لو سلام زینب کا
آی ہوں پھر سے۔۔۔
لے لو سلام۔۔۔
سارے شہید اب تمہارے حوالے
میں اپنے ان غمزدوں کو سنبھالے
لے جا رہی ہوں قافلہ
لے لو سلام زینب کا
آی ہوں پھر سے۔۔۔
لے لو سلام۔۔۔
بھیا سکینہ کو نہ لای زینب
زنداں میں اس کو چھوڑ آی زینب
روتی رہی وہ مہہ لقا
لے لو سلام زینب کا
آی ہوں پھر سے۔۔۔
لے لو سلام۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.