Awaz arahi hay ik seena e sina se
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Akbar (a.s) recited by Nazim Party
آواز آرہی ہے اک سینۂ سناں سے
اکبرؑ کے کھلے گیسو دیکھے نہ گئے شاہؑ سے
بیٹے جواں کا لاشہ مقتل میں دیکھا تنہا
خم کھا گئی کمر تو جھکتے ہوئے شاہ نے کہا
اک بار اُٹھو اکبرؑ کیوں روٹھے ہو بابا سے
میں نے دیکھا شاہ کو آتے ہر شے لرز رہی تھی
کربل کی پاک دھرتی صلوٰۃ پڑھ رہی تھی
پیغام کوئی اکبرؑ ہم کیا کہیں صغریٰؑ سے
دریا کے شور میں تھا اکبرؑ جواں کا ماتم
شبیرؑ کر رہے تھے لختِ جگر کا ماتم
ماتم کی صدا لوگو ہائے آتی تھی ہر جا سے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.