Chehlum karo
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Arbaeen recited by Irfan Haider
غریب زہرا کے نوکر یہ عاشقانِ عزا
راہ وفا پہ چلے ہیں مسافران عزا
دعائے فاطمہ زہرا کے سایباں کی طرح
چلا ہے جانب منزل یہ کاروانِ عزا
سلام زایران حسین
سلام عاشقانِ حسین
سفر عشقِ حسین
حسینیوں تمہیں کربوبلا بلاتی ہے
سفر عشق پر چلو ساتھ میرے حسینیوں
سنت بی بی زینب کو پورا کرو
ھل من کی صدا پر لبیک کہو
لبیک یا حسین
رسم سجاد پوری کرو
کربلا کے شہیدوں کا
چہلم کرو کربلا میں
زایران حسین کربلا کا یہ غم
دل میں زندہ رہے ایک پل نہ ہو کم
سال بھر مجلس ہو اور رہے آنکھ نم
بعد عاشور ہاتھوں میں لے کر الم
قافلہ اک ترتیب دو
کربلا کے شہیدوں کا
چہلم کرو کربلا میں
جس کی چادر کو تم روے ہو عمر بھر
جس کا اک روز میں لٹ گیا سارا گھر
اپنی مرقد میں کہتی ہے وہ نوحہ گر
میں بھی جاتی ہوں تم بھی کرو یہ سفر
حکم زینب کی تکمیل ہو
کربلا کے شہیدوں کا
چہلم کرو کربلا میں
صبر کا وہ خدا یعنی زین العبا
پہن کر بیڑیاں خون روتا رہا
کربلا سے سوے شام پیدل گیا
چھٹ کے زنداں سے پھر سوے کربلا
جس طرح وہ چلا تم چلو
کربلا کے شہیدوں کا
چہلم کرو کربلا میں
باپ کی یاد میں دل جلاتی ہے وہ
قید خانے میں غم یوں مناتی ہے وہ
اپنے بابا کو اب بھی بلاتی ہے وہ
کرنے چہلم سوے دشت جاتی ہے وہ
گر سکینہ کے غم خوار ہو
کربلا کے شہیدوں کا
چہلم کرو کربلا میں
ہے سفر عشق کا ایک مسلسل سفر
قریہ قریہ سفر صحرا جنگل سفر
سخت گرمی ہو دن رات پیدل سفر
کربلا تک نجف سے وہ پیدل سفر
میرے ہمراہ تم بھی کرو
کربلا کے شہیدوں کا
چہلم کرو کربلا میں
دور ہوگی تھکن اس گھڑی اہل غم
کربلا میں رکھوگے جو پہلا قدم
ہوگی پیش نظر قبر شاہ امم
اک ماں کی فغاں سن کے روےنگے ہم
میرے زخموں کا مرحم بنو
کربلا کے شہیدوں کا
چہلم کرو کربلا میں
عاشقانِ حسین عشق ایمان ہے
عشق کا یہ سفر دل ہے اور جان ہے
ہاں یہ عرفان و مظہر کا علان ہے
بنت زہرا کا زہرا کا ارمان ہے
ان کا ارمان پورا کرو
کربلا کے شہیدوں کا
چہلم کرو کربلا میں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.