Chale aao azadaro
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Arbaeen recited by Ameer Hasan Aamir
ھل من ناصرن ینصرنا
چلے آؤ میرے پیاروں چلے آؤ وفاداروں
چلے آؤ عزاداروں چلے آؤ اے زواروں
مولا جب تم نے بلایا تو قدم ہم نے بڑھایا
نہ رکے ہے نہ رکیں گے یہ زمانے کو بتایا
اے کل کے مددگار ہم چھوڑ کے گھر بار
آے تیرے دربار
ڈھانے کو یوں ڈھاے ہیں ستم ہم پہ سبھی نے
سر کاٹے کبھی پاؤں کبھی ہاتھ کسی نے
تاریخ ہے شاہد نہ رکے آپ کے زوار
اے کل کے مددگار۔۔۔
ماؤں نے سکھایا ہے غلامی کا قرینہ
بن آپ کے دنیا میں ہے کیا جینے میں جینا
دامن نہ کبھی آپ کا چھوڑیں گے عزادار
اے کل کے مددگار۔۔۔
ہر حال میں ہر آن میں لبیک کہیں گے
محراب میں میدان میں لبیک کہیں گے
لبیک شہ جن و بشر سید ابرار
اے کل کے مددگار۔۔۔
عباس علمدار کو ہم دیں گے سلامی
صد شکر کہ ہم لوگ نہ کوفی ہے نہ شامی
سر پہ ہے وفاداری کی باندھے ہوئے دستار
اے کل کے مددگار۔۔۔
سجاد کے سجدوں نے سکھایا ہمیں سجدے
غازی نے وفاداری کے سکھلاے سلیقے
اکبر نے کیا سوے ہوے ذہنوں کو بیدار
اے کل کے مددگار۔۔۔
حق پہ ہو تو ظلم و ستم کیا ہے اسیری
ہے موت بھی واللہ شہد سے کہیں شیریں
قاسم کا یہ کہنا نہیں بھولیں گے وفادار
اے کل کے مددگار۔۔۔
دل آپ کے قدموں میں ہے ارباب ولا کا
غم خوار ہے پہنے ہوے احرام عزا کا
پرسہ تمہیں دینے کے لئے آے ہیں زوار
اے کل کے مددگار۔۔۔
ہم اپنے مقدر پہ نہ دن رات یوں روتے
اے کاش کے عاشور کے دن ساتھ میں ہوتے
لگنے نہ کبھی دیتے کوئی تیر یا تلوار
اے کل کے مددگار۔۔۔
آصف سا قلم کار یا عامر سا سخنور
تا عمر لکھے یا کہ پڑھے نامۂ مہزر
حق پھر بھی ادا کار نہیں سکتے ہیں نمک خوار
اے کل کے مددگار۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.