Arbaeen karne ko aayi
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Arbaeen recited by Anj. Masoomeen
اربعیں کرنے کو آی ہے بہن
قید سے چھٹ کے پابند محن
پیشوای کو میرے آے کوئی
حوصلہ میرا بڑھاے تو کوئی
مجھکو سینے سے لگائے تو کوئی
کیا ہوا میرے گھرانے کا چلن
اربعیں کرنے کو۔۔۔
میرا عباس دلاور ہے کہاں
میرا ارمان میرا اکبر ہے کہاں
جھولے والا علی اصغر ہے کہاں
یہ بتاؤ ہے کہاں ابنِ حسن
اربعیں کرنے کو۔۔۔
میں کبھی کوچہ و بازار میں تھی
اور کبھی قید ستمگار میں تھی
سر برہنہ کبھی دربار میں تھی
گر پڑا پھٹ کے نہ کیوں چرخ کہن
اربعیں کرنے کو۔۔۔
بازوؤں میں میرے رسی تھی بندھی
پشت کوڑوں سے بدن ہے زخمی
ہر قدم پر تھی اک افتاد نیء
بازوؤں پر ہے میرے داغ رسن
اربعیں کرنے کو۔۔۔
اپنا منہ اشکوں سے دھونے والی
رات دن آپ کو رونے والی
مر گیء سینے پہ سونے والی
اس کا زنداں میں بنا کر مدفن
اربعیں کرنے کو۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.