Arbaeen karna hai
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Arbaeen recited by Hadi Ali Khan Muslim
اربعین کرنا ہے شاہِ کربلائی کا
لے کے داغ سینے پہ شاہ کی جدائی کا
حق ادا کرے زینب کیسے اپنے بھائی کا
قافلہ اُتر آیا صبر کی خدائی کا
کربلا کے میدان پر فاطمہ کی جائی کا
اربعین کرنا ہے۔۔۔
موت کے بیابان میں زندگی کا ماتم ہے
ظلم کے اندھیروں میں روشنی کا ماتم ہے
آنسوئوں کے طوفاں میں تشنگی کا ماتم ہے
اک بہن کے حصے میں ہر کسی کا ماتم ہے
اربعین کرنا ہے۔۔۔
بھائی کیا سُنائوں میں ہم پہ کیا ستم گزرے
بعدِ عصرِ عاشورہ بے کفن تھے سب لاشے
شامِ غم کے جاتے ہی موت کے بڑھے سائے
چھِن گئی ردا میری بھائی جل گئے خیمے
اربعین کرنا ہے۔۔۔
دور تک نگاہوں میں شام کا اندھیرا ہے
کربلا سے کوفہ تک حادثوںنے گھیرا ہے
جب سے نونہالوں نے منہ کو اپنے پھیرا ہے
مامتا کی گودی میں موت کا بسیرا ہے
اربعین کرنا ہے۔۔۔
بعدِ کربلا بھائی ہر قدم قیامت تھی
بے ردا رسن بستہ راہِ شام سے گزری
بھائی ہم تماشا تھے راستے تماشائی
ہر قدم دُعا یہ تھی کاش موت آ جاتی
اربعین کرنا ہے۔۔۔
بھائی قید خانے کی تیرگی سے ہو آئے
آپ کی امانت کو ظلمتوں میں کھو آئے
خون گوشواروں کاآنسوئوں سے دھو آئے
یوں سکینہ بی بی کو سب اسیر رو آئے
اربعین کرنا ہے۔۔۔
سب سے جدا ہو کر جب مدینہ جائوں گی
جاکے ماں کی تربت پر مرثیہ سُنائوں گی
کربلا کے مقتل میں کیا ہوا بتائوں گی
بھائی اپنے بازوئوں کے نیل بھی دیکھائوں گی
اربعین کرنا ہے۔۔۔
خود اسیر قسمت تھی در بدر گیء زینب
منہ کو اپنے بالوں سے ڈھانپ کر گیء زینب
مجلسِ ستمگر میں ننگے سر گیء زینب
لے کے ساتھ کنبے کو نوحہ گر گیء زینب
اربعین کرنا ہے۔۔۔
آپ سے جدا ہو کر جب مدینہ جاؤں گی
جا کے ماں کی تربت پر مرثیہ سناؤں گی
کربلا کے مقتل میں کیا ہوا بتاؤں گی
بھای اپنے بازو کے نیل بھی دکھاؤں گی
اربعین کرنا ہے۔۔۔
بھائی اب خدا حافظ قبر سے چلی زینب
بِن تیرے گزارے گی کیسے زندگی زینب
اُٹھ گئی فرید آخر کہہ کے یا علی زینب
رنج و غم کی دُنیا میں پھر سے کھو گئی زینب
اربعین کرنا ہے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.