Abbas behan aayi
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Arbaeen recited by Hadi Ali Khan Muslim
عباس بہن آی ہے دربار میں جاکر
کس شان سے نکلی تھی مدینے سے سواری
پھر ایسے لٹے ہم کہ نہ محمل نہ عماری
بھیا میں تڑپ کر تمہیں ہر بار پکاری
امداد کو دکھیا کی نہ تم آے برادر
---عباس بہن آی ہے
عباس سنو شام غریباں کی بھی روداد
جی بھر کے نہیں کرسکے ہم لاشوں پہ فریاد
خیمے بھی جلے گھر بھی لٹا ہوگےء برباد
تھی زیر سماں بیبیاں بے مقنہ و چادر
---عباس بہن آی ہے
ہر گام پہ محشر تھا ہر ایک لمحہ قیامت
ظالم ہمیں ہر طرح کی دیتے تھے اذیت
چلنے کی نہ طاقت تھی نہ دم لینے کی فرصت
حد یہ ہے تماشائی بھی برساتے تھے پتھر
---عباس بہن آی ہے
دربار میں ظالم کے قیامت کا تھا منظر
تھی زوجہء حاکم پس پردے میں کھلے سر
سر شرم سے زینب کا نہ اٹھتا تھا برادر
لیلےکے میرے نام رلاتے تھے ستمگر
---عباس بہن آی ہے
ہر گام پہ درے جو لگاتے تھے ستمگار
کس یاس سے کرتے تھے نظر عابد بیمار
سن پاؤ گے کیا اور مصایب میرے غم خوار
میں آی ہوں دروں کے نشاں پشت پہ لیکر
---عباس بہن آی ہے
چھایا ہوا نظروں میں ہے زندان کا اندھیرا
یاد آتا ہے رہ رہ کے وہ بچی کا تڑپنا
تھا دل میں سکینہ کے رہائی کی تمنا
مر کر بھی رہی قید میں شبیر کی دختر
---عباس بہن آی ہے
منظر یہ بیاں کرتی تھی یوں خواہر حسین
غازی کی صدا آئی نہ شہزادی کرو بین
ہوتی ہے اذیت مجھے ہوں قبر میں بے چین
دل پھٹتا ہے قادم کا فغاں آپ کی سن کر
---عباس بہن آی ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.