Aaj shaheedon ka
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Arbaeen recited by Farhan Ali Waris
ہو رہا ہے دشت میں ماتم
آج شہیدوں کا ہے چہلم
شام سے آیا ہے قافلہ
لوٹ کا ساماں ملا مل گیء رداییں سب
ماتم حسین کو ترس گےء تھے تشنہ لب
اب کرے جی کھول کے ماتم
آج شہیدوں کا ہے۔۔۔
بے ردا جو بی بیاں تھی آج ہوی با ردا
اپنے اپنے وارثوں کو رو رہی ہے غمزدہ
کہنے لگا دشت کا عالم
آج شہیدوں کا ہے۔۔۔
کوئی یہ کہنے لگی ہاے میرے با وفا
ہاے علی اکبرم کہہ کے کوئی رو دیا
دل یہ صدا دیتا تھا پیہم
آج شہیدوں کا ہے۔۔۔
ثانیء زہرا نے پھر آ کے حرم سے کہا
آییےء سب مل کے ہم کرتے ہے مجلس بپا
لاییےء عباس کا پرچم
آج شہیدوں کا ہے۔۔۔
دشتِ بیاباں سے پھر وہ مخاطب ہوی
لعل و گوہر سب میرے کھا گیء تیری زمیں
دیکھ لے سادات کا ماتم
آج شہیدوں کا ہے۔۔۔
سینہ زنی تھی کہیں اور کہیں شور و شین
ایک صدا چار سو گونج اٹھی یا حسین
ہو گیء اشکوں سے زمیں نم
آج شہیدوں کا ہے۔۔۔
بین یہ فضہ کے تھے کربوبلا کچھ بتا
کیسے رکے آنکھ سے اشکوں کی یہ علقمہ
کیسے کرے ضبط بھلا ہم
آج شہیدوں کا ہے۔۔۔
تھام لیا ہاتھ سے قلب کو سجاد نے
لاکھ دلاسے دیےء زینب ناشاد نے
آ گیء معصومہء عالم
آج شہیدوں کا ہے۔۔۔
ایک ہی پیغام ہے مظہر و فرحان کا
پرسہ محمد کو دے آییےء اہلِ عزا
کیجیےء زنجیر کا ماتم
آج شہیدوں کا ہے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.