Aagaye haram
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Arbaeen recited by Anj. Masoomeen
آگےء حرم ہوگا اربعین
غم کے پاسبان درد کے امین
اے قید سے عابد حزیں
فرش خاک پر ہے فلک نشیں
آگےء حرم ہوگا۔۔۔
طوق بیڑیاں اور ریسماں
سر پہ گر پڑا جیسے آسماں
غم زدہ فلک روتی ہے زمیں
آگےء حرم ہوگا۔۔۔
دیکھیے میرا زخمی ہے گلا
ننگے پاؤں میں کانٹوں پر چلا
ایسی بے بسی ہوگی کیا کہیں
آگےء حرم ہوگا۔۔۔
زندگی سے یہ موت ہے بھلی
اے میرے چچا شہ کی زندگی
شام میں ہے اب تیری نازنیں
آگےء حرم ہوگا۔۔۔
دکھتے ہیں میرے سب یہ اس سخن
کس سے میں کروں حال دل بیاں
کہہ رہے ہیں یہ عابد حزیں
آگےء حرم ہوگا۔۔۔
اکبر جواں میرے بھائی جاں
ساتھ تم نہیں خاک ہے جہاں
یاد کرتی ہے زینب حزیں
آگےء حرم ہوگا۔۔۔
سر کٹا دیا گھر لٹا دیا
دین کو مگر تو بچا لیا
فاطمہ کے لال وارث اخیر
آگےء حرم ہوگا۔۔۔
دفن جو ہوی دیکھو پردے میں
ننگے سر کبھی تھی جو بلوے میں
اسکی بیٹیاں در بدر پھری
آگےء حرم ہوگا۔۔۔
کربلا میں اب دیکھو ایک بار
غم میں ڈوب کر ہوگیا یہ حال
سیدہ کے ساتھ فقر مرسلیں
آگےء حرم ہوگا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.