Ayi hay teer ban kay Asghar ki maut haye
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Asghar (a.s) recited by Nazim Party
آئی ہے تیر بن کر اصغرؑ کی موُت ہائے
جبریلؑ تان دے پر ماں دیکھنے نہ پائے
مولاؑ سنبھال لینا اصغر کو بازوں میں
پیکاں کی زد سے بچہ ہاتھوں سے گر نہ جائے
اصغر نے تیر کھا کر کچھ دودھ اُگل دیا تھا
اور ہچکیوں کا عالم مظلومؑ کیا بتائے
شامِ غریباں آئی پر گھر نہ آئے اصغر
عباس کو بُلاؤ اصغر کو جاکے لائے
ماں دیکھ نہ سکے گی ٹوٹے ہوئے گلو کو
شبیرؑ اِس لیئے نہ اصغرؑ کو ساتھ لائے
اصغرؑ تو کھیلتے ہیں مٹی کا گھر بنا کر
جھولا پڑا ہے خالی دائی کسے جھولائے
حیران بیبیاںؑ ہیں تکتکی ہیں شاہؑ کے مُنہ کو
کیسا خصاب رُخ پر شبیرؑ ہیں لگائے
مُنکر ہے آسماں بھی انکار ہے زمیں کو
شبیرؑ خونِ اصغرؑ کو اب کہاں گرائے
بکھری پڑی ہیں لاشیں اور رات کا اندھیرا
ایسے میں کوئی کیسے ننھی سی لاش پائے
پانی دیا جو ماں نے نکلی کہاں سکینہؑ
پیاسا ہے چھوٹا بھائی پہلے اُسے پلائے
اُمِ رُبابؑ موُلاؑ آتے ہیں ہاتھ خالی
شاید تیری امانت مقتل میں چھوڑ آئے
اصغرؑ کی موُت کا سب ماں پوچھتی ہے منظر
شبیرؑ کس طرح سے وہ ماجرا سُنائے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.