Madad hussain ki
Noha Lyrics & Urdu Writeup on As'hab e Hussain recited by Others
مدد حسین کی کرنے حبیب آے ہیں
قدم قدم پہ وفا کے نقوش پاے ہیں
بدل رہا ہے زمانے کا جزبہء نصرت
ضعیف ہو کے جوانی کو ساتھ لاے ہیں
مدد حسین کی کرنے۔۔۔
یہ سن یہ سال یہ عزمِ وفا مبارک ہو
گلے لگانے تمہیں خود امام آے ہیں
مدد حسین کی کرنے۔۔۔
لب حسین کی جنبش میں ہے نگاہ سب کچھ
پیام سن کے شہادت کا مسکراے ہیں
مدد حسین کی کرنے۔۔۔
تمہیں نبی کی نواسی سلام کرتی ہے
حبیب مرتبہ دیکھو تو کیسے پاے ہیں
مدد حسین کی کرنے۔۔۔
وہ ہو حبیب کے مسلم زہیر ہو کہ ہلال
قسم ہے ان کے کلیجے پہ تیر کھاے ہیں
مدد حسین کی کرنے۔۔۔
وہ ہو رسول نبی یا پیغمبران سلف
حسین کی طرح اصحاب کس نے پاے ہیں
مدد حسین کی کرنے۔۔۔
قضا بھی شہادت کے وقت کہتی ہے
حبیب دیکھو سرہانے حسین آے ہیں
مدد حسین کی کرنے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.