Hurr aa raha hai
Noha Lyrics & Urdu Writeup on As'hab e Hussain recited by Mir Hasan Mir
حر ابنِ ریاحی آجا میرے بھائی
حر آ رہا ہے اکبر سینے اسے لگاؤ
مہمان کو ہمارے خیمے میں لے کے آؤ
خود یاد ہوگا اسکو پانی تھا اس نے روکا
خودار وہ بہت ہے شرمندہ ہم سے ہوگا
پیاسے ہیں سارے بچے اس کو نہ یہ بتاؤ
حر آ رہا ہے اکبر۔۔۔
دیکھو وہ چل رہا ہے میداں میں لڑکھڑا کر
گرنے سے پہلے اکبر اسکو سنبھالو جا کر
اے میرے شاہ زادے جلدی قدم بڑھاؤ
حر آ رہا ہے اکبر۔۔۔
عباس اپنے دل سے ہر بات صاف کر دو
ماں فاطمہ کے صدقے حر کو معاف کر دو
جا کرعلم کے اس کو سائے میں لے کے آؤ
حر آ رہا ہے اکبر۔۔۔
بیٹا حسین قیدی کیسے کسی کو دیکھے
میری طرف سے کھولو تم اس کے ہاتھ جا کے
بابا خفا نہیں ہیں جا کر اسے بتاؤ
حر آ رہا ہے اکبر۔۔۔
تم سے بھی پہلے مرنے جائے گا اس کا بیٹا
جی بھر کے دیکھ لے وہ اپنے پسر کا چہرہ
کم وقت رہ گیا ہے جا کر اسے بتاؤ
حر آ رہا ہے اکبر۔۔۔
تا حشر یہ کریمی سب یاد ہی رکھیں گے
مہمان کا پسینہ خود صاف ہم کریں گے
فضہ ہماری ماں کا رومال لے کے آؤ
حر آ رہا ہے اکبر۔۔۔
جس دم سنی علی کی بیٹی نے یہ صدائیں
آنسو بہا کے اسکو دینے لگی دعائیں
بچوں سے پھر یہ بولی حر کو گلے لگاؤ
حر آ رہا ہے اکبر۔۔۔
ماں فاطمہ کے لب پر اس کے لئے دعا ہے
غربت میں اس نے ہم پر احسان کر دیا ہے
حر کے غلام کو بھی عزت سے لے کے آؤ
حر آ رہا ہے اکبر۔۔۔
سجاد کیا بیاں ہو کہتی تھی بنت زہرا
بھائی کی جاں بچانے اک اور حبیب آیا
میرا سلام فضہ پہنچا کے اسکو آؤ
حر آ رہا ہے اکبر۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.