Hum kaise chale jaye
Noha Lyrics & Urdu Writeup on As'hab e Hussain recited by Mir Hasan Mir
عاشور کی شب کرتے تھے اصحاب یہ نوحہ
ہم کیسے چلے جائیں تمہیں چھوڑ کے مولا
کوزے لئے ہاتھوں میں ہیں معصوم سے بچے
ان پیاسوں کو پانی کی بڑی آس ہے ہم سے
مرجائیں گے یہ گر ہمیں جاتے ہوئے دیکھا
ہم کیسے چلے جائیں۔۔۔
عاشور کی شب کرتے ۔۔۔
مانا کہ ضرورت نہیں حضرت کو ہماری
عباس سا بھائی ہیں حفاظت کو تمہاری
زہرا کو مگر پھر بھی ہے منہ ہم نے دکھانا
ہم کیسے چلے جائیں۔۔۔
عاشور کی شب کرتے ۔۔۔
آنکھوں میں نظر آتی ہے بچی کی غریبی
ڈرتی ہے کہ تنہائی نہ بڑھ جائے پدر کی
آ آ کے ہمیں تکتی ہے حسرت سے سکینہ
ہم کیسے چلے جائیں۔۔۔
عاشور کی شب کرتے ۔۔۔
جس روز سے آباد کیا تم نے یہ جنگل
اک بی بی یہاں روتی ہے راتوں کو مسلسل
لگتا ہے لحد چھوڑ کے خود آئی ہیں زہرا
ہم کیسے چلے جائیں۔۔۔
عاشور کی شب کرتے ۔۔۔
کیا عالمِ غربت نبی زادی پہ پڑا ہے
کہنے کی نہیں بات مگر ہم نے سنا ہے
ہے آپ کی زینب کو بہت ہم پہ بھروسہ
ہم کیسے چلے جائیں۔۔۔
عاشور کی شب کرتے ۔۔۔
سینا علی اکبر کا بہت چوم رہے ہو
جو تم پہ گزرتی ہے وہ معلوم ہے ہم کو
ہم لوگ بھی تو صاحبِ اولاد ہیں آقا
ہم کیسے چلے جائیں۔۔۔
عاشور کی شب کرتے ۔۔۔
اکبر جو دیئے خیمے میں غازی نے جلائے
تھا ایسا سماں شہ کے بھی آنسو نکل آئے
تلوار گلے پر رکھے ہر شخص تھا کہتا
ہم کیسے چلے جائیں۔۔۔
عاشور کی شب کرتے ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.