Dekho hurr aa raha
Noha Lyrics & Urdu Writeup on As'hab e Hussain recited by Mukhtar Hussain Fatehpuri
فوج ستم کو چھوڑ کے سوے شہ ھدیٰ
دہکھو حُر آ رہا ہے
پیاسے کے پاس پیاس وہ اپنی بجھاے گا
دیکھو حُر آ رہا ہے
پہنے گا تھوڑی دیر میں وہ خوں بھرا کفن
آنکھوں پہ پٹیاں ہیں تو ہاتھوں میں ہے رسن
مجرم کی طرح صورت قیدی بنا ہوا
دہکھو حُر آ رہا ہے
فوج ستم کو چھوڑ کے۔۔۔
مولا مری خطاؤں کو کر دیجیے بِحِل
بیٹے کے ساتھ آتا ہے شرمندہ و خجِل
لینے کو اُس کے شاہ کا اکبر بھی جاۓ گا
دہکھو حُر آ رہا ہے
فوج ستم کو چھوڑ کے۔۔۔
روتے ہوئے وہ قدموں سے شہ کے لپٹ گیا
بولا خطا معاف ہو اے سبطِ مصطفیٰ
شہ نے اُٹھا کے اُس کو گلے سے لگا لیا
دہکھو حُر آ رہا ہے
فوج ستم کو چھوڑ کے۔۔۔
فضہ سے رو کے کہنے لگیں خواہرِ امام
اِس تازہ میہماں کو ہمارا کہو سلام
بنتِ علی کے خیمے میں پہنچی جو یہ صدا
دہکھو حُر آ رہا ہے
فوج ستم کو چھوڑ کے۔۔۔
حُر جری کے لینے کو بڑھنے لگے حسین
عباس سے یہ کہنے لگے شاہِ مشرقین
بھیا ہماری فتح کا اعلان ہو گیا
دہکھو حُر آ رہا ہے
فوج ستم کو چھوڑ کے۔۔۔
پہلے جو ابنِ حُر گیا اور قتل ہو گیا
لاشہ اٹھانے شہ بھی چلے حُر کے ہمنوا
فوجِ عدو نے ہنستے ہوے شور یہ کیا
دہکھو حُر آ رہا ہے
فوج ستم کو چھوڑ کے۔۔۔
لاشہ اٹھا کے شاہ چلے سوۓ خیمہ گاہ
حُر ا کمر پہ ہاتھ تھا اور تھی لبوں پہ آہ
مقتل میں گونجتی تھی کسی بی بی کی صدا
دہکھو حُر آ رہا ہے
فوج ستم کو چھوڑ کے۔۔۔
بیٹے کے بعد حُر نے بھی اذنِ وغا لیا
جنگل سے جیسے شیر نے وہ حملہ کر دیا
تھی الامان کے شور میں دشمن کی یہ صدا
دہکھو حُر آ رہا ہے
فوج ستم کو چھوڑ کے۔۔۔
حُر کی جبیں پہ باندھا جو رومالِ فاطمہ
شبیر نے اے ماجد و مختار دی ندا
اماں تمہارے بیٹے کا شیدائی مر گیا
دہکھو حُر آ رہا ہے
فوج ستم کو چھوڑ کے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.