Aaj ban main mujtaba ka dilbar luta gaya
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Qasim (a.s) recited by Nazim Party
آج بن میں مجتبٰیؑ کا دلربا لوٹا گیا
مرتضٰیؑ کے لال پر پھر سے ستم ڈھایا گیا
کربلا میں امِ فرواؑ کی امید اور آس کو
جانب مقتل سجا کر کس طرح بھیجا گیا
کانپ گئی ہو گی لحد میں اُس
گھڑی بنتِ نبی ؐ
تیروں تلواروں میں جب اِبن حسنؑ گھیرا گیا
پیٹتے سر کربلا میں آ گئے سارے نبیؑ
جب سلگتی خاک پر اِبن حسنؑ دیکھا گیا
ظلم کا طوفان اک زہرا ؑکے نازک پھول کی
پتیوں کو نوچ کر وہ خاک پر بکھرا گیا
ہائے وصیت مجتبٰیؑ کی حالتِ تقسیم میں
کس طرح سے چن کے گٹھری میں اسے لایا گیا
کر بلا میں تھے بہّتر تن مگر عمران فیض
کیوں بہّتر ٹکڑوں میں یہ گلبدن پایا گیا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.