Ay hurr jawan ka
Noha Lyrics & Urdu Writeup on As'hab e Hussain recited by Raza Abbas Zaidi
جس گھڑی حر کا پسر زین سے مقتل میں گرا
لاش پر اسکی گےء حر سے پہلے مولا
لاش بیٹے کی اٹھانے کے لےء حر جو بڑھا
حر کو سینے سے لگا کر شہ والا نے کہا
اے حر جوان کا لاشہ اٹھانا مشکل ہے
پسر کے سینے سے برچھی چھڑانا مشکل ہے
دلِ پدر کی جو حالت ہے حر سمجھتا ہوں
تمھارے صبر کی لیکن میں داد دیتا ہوں
کہ جیسے تم یہاں آئے ہو آنا مشکل ہے
اے حر جوان کا لاشہ۔۔۔
جو حال ہونا ہے قاسم کا اس کا حال نہ ہو
کہ تیرے لال کی میت تو پائمال نہ ہو
میں جانتا ہوں کہ ٹکڑے اٹھانا مشکل ہے
اے حر جوان کا لاشہ۔۔۔
حسین کہتے تھے رو کر یہ حر کے بیٹے سے
سمجھ رہا ہوں اذیت تری مرے بچے
بریدہ حلق سے یوں مسکرانا مشکل ہے
اے حر جوان کا لاشہ۔۔۔
پکارا حر کا پسر رو کے اے شہِ عصمت
سلام کے لیے اٹھنے کی بھی نہیں ہمت
کہ پیاسے ہونٹوں سے مولا بلانا مشکل ہے
اے حر جوان کا لاشہ۔۔۔
غریب باپ کا یہ امتحاں نہیں لوں گا
تمھارے لال کو کاندھوں پہ میں اٹھاؤں گا
اٹھا کے لاش کو خیموں میں جانا مشکل ہے
اے حر جوان کا لاشہ۔۔۔
یہ وقت کیسا ہے تم کو خبر نہیں بھائی
تمھارے ساتھ تمھاری بہن نہیں آئی
جگر کا زخم پھپھی کو دکھانا مشکل ہے
اے حر جوان کا لاشہ۔۔۔
تمھاری زوجہ کو زینب سنبھالتی بھیا
عجیب وقت ہے ماں کو بتائیں گے اعدا
جو باپ کے لیے ماں کو بتانا مشکل ہے
اے حر جوان کا لاشہ۔۔۔
یوں زرد چہرہ ہے جیسے کہ جاں نکلتی ہے
میں دیکھتا ہوں کمر تیری جھکتی جاتی ہے
ترے لیے یہ شہادت بھلانا مشکل ہے
اے حر جوان کا لاشہ۔۔۔
صدائیں آتی تھیں اکبر یہ حر کے لاشے سے
اکیلے لاشہءِ اکبر اٹھاؤ گے کیسے
کہا تھا آپ نے میت اٹھانا مشکل ہے
اے حر جوان کا لاشہ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.