Zameen par laasha
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Ashoor recited by Anj. Masoomeen
زمیں پر لاشہء سرور پڑا ہے
سر مظلوم نیزے پر چڑھا ہے
علی کا لال احمد کا نواسہ
حسن کا بھای زہرا کا دلارا
ستوں کعبے کا قاتل ڈھا گیا ہے
زمیں پر لاشہء۔۔۔
زمیں جلتی ہے اور زخمی بدن ہے
پسر زہرا کا رن میں بیکفن ہے
ہے بیٹا قید زینب بے ردا ہے
زمیں پر لاشہء۔۔۔
ادھر سجدے میں عابد کی جبیں ہے
فلک لرزاں ہے سکتے میں زمیں ہے
گلے میں طوق ہے شکر خدا ہے
زمیں پر لاشہء۔۔۔
جلے خیمے ہے اور بیکس حرم ہے
مصیبت اور اعدا کے ستم ہے
نبی کے گھر کو لوٹا جا رہا ہے
زمیں پر لاشہء۔۔۔
رسن بستہ ہے ادھر پیاسی سکینہ
ادھر شبیر کا مجروح سینہ
یتیمی کا یہ پہلا دن ہوا ہے
زمیں پر لاشہء۔۔۔
علمدار حسینی کو بلاؤ
جری کو حال بیکس کا سناؤ
صداییں سارا کنبہ دے رہا ہے
زمیں پر لاشہء۔۔۔
تن مجروح کا کیا حال ہوگا
نبی کا لاڈلا پامال ہوگا
سواروں کا وہ دستہ آ رہا ہے
زمیں پر لاشہء۔۔۔
الٹ دو یا علی اب اس زمیں کو
اذیت ہو نہ میرے نازنیں کو
سر مقتل پہ زہرا کی بکا ہے
زمیں پر لاشہء۔۔۔
فضائیں رو رہی ہے بے بسی ہے
حرم گریہ ہے اپنی بیکسی پر
فلک آنکھوں سے خوں برسا رہا ہے
زمیں پر لاشہء۔۔۔
بھلا سکتے نہیں اس درد و غم کو
تصور ہے یہی جوید ہم کو
یہ ماتم کربلا میں ہو رہا ہے
زمیں پر لاشہء۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.