Zainab ka ye noha
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Ashoor recited by Sajid Jafri
زینب کا یہ نوحہ تھا مانجاے خدا حافظ
کیا دن ہمیں فرقت نے دکھلاے خدا حافظ
اک گود کے پالے ہیں کھیلیں ہیں اک آنگن میں
اب چھوڑ چلے مجھکو تنہائی کے اس بن میں
شکوہ یہ بہن لب پر کیا لاے خدا حافظ
---زینب کا یہ نوحہ تھا
اب کون سکینہ کو سینے پہ سلاے گا
روٹھے گی اگر بچی کون اسکو مناے گا
رو رو کے نہ وہ بچی مر جائے خدا حافظ
---زینب کا یہ نوحہ تھا
قد اپنے ہی ہاتھوں سے اماں نے سیا تھا جو
اماں کی وصیت تھی کرتہ وہی اب پہنو
پوری وہ وصیت بھی ہوجاے خدا حافظ
---زینب کا یہ نوحہ تھا
جب حال سفر جا کر صغرا کو سناؤں گی
گزرے جو الم ہم پر جب اسکو بتاؤں گی
ایسا نہ ہو وہ سن کر مر جائے خدا حافظ
---زینب کا یہ نوحہ تھا
ہر گھر میں بچھادوں گی میں تیری صف ماتم
ہر گھر پہ لگا ہوگا اک روز تیرا پرچم
کم ہونگے نہ غم کے یہ ساے خدا حافظ
---زینب کا یہ نوحہ تھا
بھائی کا سہیل اس دم کیا حال ہوا ہوگا
جب رخصت آخر میں زینب نے کہا ہوگا
مانجاے خدا حافظ مانجاے خدا حافظ
---زینب کا یہ نوحہ تھا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.