Aik tehreer uthae boli darbar me aa kar Zehra logon me bint e Nabi hun
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Nazim Party
ایک تحریر اُٹھائے بولی دربار میں آ کر زہراؑ لوگو میں بنتِ بنیؐ ہوں
ایسا بدلا ہے مدینہ اپنا حق مانگ رہی ہوں غاصب سے
کلمہ گو کُرسی نشیں ہے اور میں کب سے کھڑی ہوں
پوچھا حیدرؑ نے بتا کیا کیا مسجد میں ہوا رو کے بس اتنا کہا
کبھی دیواروں کو تھاما کبھی میں خاک پہ بیٹھی ہوں تھک کر
کبھی بیٹوں نے سنبھالا کبھی رستے میں گری ہوں
جتنے دُکھ میں نے سہے گر یہ دن پر بھی پڑیں وہ سیاہ رات بنے
یہ ہی دُکھ کم تو نہیں ہے کس قدر تنہا مدینے میں ہوئی ہوں
کوئی سنتا ہی نہیں ہے کہ میں کیا بول رہی ہوں
وہ تو کمسن ہے ابھی دور ہے شام سے بھی سہ نہ پائے گی کبھی
مجھ سے زینبؑ نے یہ پوچھا کہاں جاتی ہو بتاؤ اے اماں
میں نے زینبؑ سے چھُپایا کہ میں دربار چلی ہوں
ایسے خاموش ہو کیوں کہنا چاہو جو کہو اماں کچھ تو بولو
رو کے بولی بیٹوں سے ساتھ بہنوں کا نبھانا کربل میں
ننگے سر کیسے چلیں گی بس یہ ہی سوچ رہی ہوں
تُربتِ بنتِ نبیؐ دیکھے اکبرؔ جو کبھی مجھ کو لگتا ہے یہی
اُس کا مہدیؑ کہتا ہے منتقم بن کے مدینے زہراؑ کا
جلد آؤں گا میں لوگو دورِ حاضر کا علیؑ ہوں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.