Zainab jidhar khuda
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Ashoor recited by Sajid Jafri
زینب جدھر خدا تھا ادھر دیکھتی رہی
کٹتے ہوئے حسین کا سر دیکھتی رہی
سر کھولے دیکھتی رہی جاتے حسین کو
جتنی بھی دور اسکی نظر دیکھتی رہی
---زینب جدھر
گم ہوتے دیکھتی رہی سایہ حسین کا
اٹھتے ہوئے لہو میں بھنور دیکھتی رہی
---زینب جدھر
چلتا رہا نشیب میں خنجر حسین پر
خنجر کو دیکھ اپنا جگر دیکھتی رہی
---زینب جدھر
بہہ بہہ کے لکھ رہا ہے لہو حرف لا الہ
بہتے ہوئے لہو کا اثر دیکھتی رہی
---زینب جدھر
تھی ہر طرف سے تیروں کی بارش حسین پر
تھے ہر طرف بگولے جدھر دیکھتی رہی
---زینب جدھر
خنجر تھا ہاے حافظ سامت کے ہاتھ میں
ناطق کو ہاے خون میں تر دیکھتی رہی
---زینب جدھر
لگتا ہے انتظار تھا جسکا وہ آ گیا
یوں آنکھ شہ کی خیمے کا در دیکھتی رہی
---زینب جدھر
کیا دیکھتی رہی وہ برستا ہوا لہو
کیا شولوں میں گھرا ہوا گھر دیکھتی رہی
---زینب جدھر
مصروف سیر عرش رہا میں جہاں نوید
ہر آنکھ مجھکو خاک اثر دیکھتی رہی
---زینب جدھر
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.