Ye roze ashoor
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Ashoor recited by Irfan Haider
ورد زباں ہے اک پیاسے کی کہانی
مضطرب دجلا کا پانی
سوا نیزے پہ سورج آگیا ہر سوں دھواں ہے
رو رہے ہیں پیاسے بچےعلقمہ بھی دور ہے
یہ روز عاشور ہے یہ روز عاشور ہے
ہر طرف بکھرے ہیں لاشے سر کہیں بازو کہیں
آسماں سے خون برسا خوں اگلتی ہے زمیں
انبیاء ہیں محو ماتم کربلا ہے سوگوار
ایک پیاسے کے گلے پر شمرکے خنجر کی دھار
ریت کے ٹیلے پہ زینب ہے مگر مجبور ہے
یہ روز عاشور ہے۔۔۔
کیا یہی ہوتا ہے لوگوں اک مسافر سے سنو
ساتویں سے بند پانی آٹھ پہروں کی ہے بھوک
اس کی غربت پر تو روے ظلم بھی اور صبر بھی
میت بھی قد اٹھای قد بنای قبر بھی
جسم ہے تیروں سے چھلنی دل غموں سے چور ہے
یہ روز عاشور ہے۔۔۔
زندگی کے مالکوں پر زندگی ہے نوحہ خواں
بین کرتے ہیں کنارے علقمہ محو فغاں
رو رہے ہیں زندہ لاشے میتوں پر سر نہیں
کیا کرے کس کو بلاے وہ کہ جن کے گھر نہیں
موت قد کرتی ہے ماتم زندگی ناسور ہے
یہ روز عاشور ہے۔۔۔
جس طرف اٹھے نگاہیں بس یہی آے نظر
بے بدن لاشے سناں پر تیر تلوار و تبر
دشت کی جلتی زمیں پر بیٹھے ہیں اہل حرم
اک سکینہ ایک باقر چند بچے محو غم
اور مسافر کہہ رہے ہیں سب مجھے منظور ہے
یہ روز عاشور ہے۔۔۔
بانٹتا تھا دھوپ سورج آج کیوں گہن آ گیا
اک لباس سوگ سارے دشت کو پہنا گیا
اس نے دیکھا اک بیٹا جس کا بگڑا بخت ہے
وارث شبیر ہے اور وہ امام وقت ہے
آج وہ بیمار بھی ہے بے کس و رنجور ہے
یہ روز عاشور ہے۔۔۔
کس قدر پر نور لاشے رہ گےء جو بے کفن
ایک ہمشکل پیمبر ایک قاسم گل بدن
ہے کہیں عون و محمد اور کہیں ہے بے زباں
سو گیا دریا پہ جاکے بے کسوں کا پاسباں
ان کے غم میں آسماں پر چاند بھی بے نور ہے
یہ روز عاشور ہے۔۔۔
نوحہ خواں عرفان حیدر مادر شبیر بھی
کیا مصایب آج لکھے تو نے مظہر عابدی
بے ردائی بکھرے لاشے اور یہ جلتے قیام
آ گئے کاغز پہ جیسے دشت کے منظر تمام
لفظ ہیں یہ جلتے خیمے ہر ستر عاشور ہے
یہ روز عاشور ہے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.