Ye kaun gira
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Ashoor recited by Nadeem Sarwar
کعبہ ہے سیاہ پوش فلک محو بکا ہے
یہ گمبد افلاک سے کیوں شور اٹھا ہے
کہرام بقیہ کی فضاؤں میں بپا ہے
یہ کون گرا ریتی پر
تھا وقت عصر عرش معلیٰ پہ شور تھا
وا حسرتا کے زین سے زمیں پر گرا کوئی گرا
کانپی زمین چشمِ ملایک کو یوں لگا
قرآن رحل زیں سے سر فرش گر پڑا
دیوار کعبہ بیٹھ گیء عرش گر پڑا
یہ کون گرا۔۔۔
گرتے ہی اس کی کعبے کی دیوار گر گیء
سر آسماں کا جھک گیا دستار گر گیء
انسانیت کی دہر میں سرکار گر گیء
زخموں سے چور چور ہے جھک کر کمان ہے
حیراں ہے موت خوف نہیں اطمنان ہے
یہ کون گرا۔۔۔
یہ ہو گیا معلوم یہ خاصان خدا ہے
یہ کیسا بشر ہے جو زمانے سے جدا ہے
کونین میں کیوں اس کے لئے حشر بپا ہے
کیوں اس کے لئے عرش معلیٰ پہ ہے ماتم
روتا ہے نبی سارے سیاہ پوش ہے آدم
یہ کون گرا۔۔۔
یہ مرد خدا شاہ عرب اعلٰی نصب ہے
الحمد سے والناس تلک اس کا ہی سب ہے
بابا کا نصب ماں کا حسب اس کا حسب ہے
تیروں کے مصلے پہ جو سجدے میں گرا ہے
اسلام اسی سر سے مدد مانگ رہا ہے
یہ کون گرا۔۔۔
اے شاہ مشرقین ہمارا سلام لے
حیدر کے زیب و زین ہمارا سلام لے
زہرا کے دل کا چین ہمارا سلام لے
انسانیت کے دین کا ایمان کا سلام
کر لے قبول سرور و ریحان کا سلام
یہ کون گرا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.