Ye asre ashoor
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Ashoor recited by Irfan Haider
مارے گےء سب انصار حسینی
فرات بہتی ہے بلا کی گرمی ہے
ہے مطمئن تین دن کا پیاسا
قیامِ سادات سے مسلسل
صدا یہ آتی ہے
حسین یا حسین حسین یا حسین
ہے کربلا میں حسین تنہا
خدا خیر کرے خدا خیر کرے
ہے کربلا میں حسین تنہا
یہ عصر عاشور ہے یہ عصر عاشور ہے
حسین یا حسین حسین یا حسین
تکتے ہیں سوے آسماں
جاری ہے کچھ ورد زباں
چہرے پہ اصغر کا لہو
اب مر چکے شاہ زمن
ہے دھوپ سر پر نہیں ہے سایہ
یہ عصر عاشور ہے۔۔۔
عباس کے بازو کٹے
قاسم کے ٹکڑے ہو گےء
اکبر کا سینہ چھد گیا
عون و محمد نہ رہے
کسے پکارے غریب زہرا
یہ عصر عاشور ہے۔۔۔
تیر و تبر کے وار سے
مارا کبھی تلوار سے
ہاے قیامت ہو گیء
جب وہ گرا رہوار سے
نہ زین پر نہ زمین پر تھا
نبی کا شہزادہ
یہ عصر عاشور ہے۔۔۔
لاشے اٹھا کر تھک چکا
لاکھوں نے ہے گھیرا ہوا
ہے خون کے پیاسے سبھی
آ کر بچا لو فاطمہ
لہو میں تر ہے تمہارا بیٹا
یہ عصر عاشور ہے۔۔۔
جب شمر کا خنجر چلا
کٹ کر گرا سوکھا گلا
تھا بھای اور ہمشیر میں
ستر قدم کا فاصلہ
نہ جانے زینب نے کیسے دیکھا
یہ عصر عاشور ہے۔۔۔
یہ عرش سے آی صدا
راضی ہوں میں آ لوٹ آ
تلوار رکھ کر نیم میں
پلٹے جو شاہ کربلا
علی کے باوجود بیٹے کو سب نے مارا
یہ عصر عاشور ہے۔۔۔
زیشان و عرفانِ عزا
روی زمین کربلا
جب شمر سر شبیر کا
خیموں کی جانب لے چلا
تڑپ رہا تھا زمیں پہ لاشہ
یہ عصر عاشور ہے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.