Namaz roza ye hajj zakat Ali wali kay bagher kya hay
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Nazim Party
نماز روزہ یہ حج زکوۃ ، علیؑ ولی کے بغیر کیا ہے
وہ سجدے سارے تیری خیرات ، علیؑ ولی کے بغیر کیا ہے
قرآن کی رو سے حبیبِؐ داور تمام کیجئے پیامِ حق کو
خدا کے نزدیک ہر شہادت ، علیؑ ولی کے بغیر کیا ہے
اے ابنِ معلجم تیری یہ ضربت علیؑ پہ کیا تھی ولی حدف تھا
تجھے بھی معلوم تھا ولایت ، علیؑ ولی کے بغیر کیا ہے
لٹا ہے کربل میں سارا کنبہ علیؑ و زہراؑ تیرے چمن کا
بتایا زینبؑ نے دینِ فطرت ، علیؑ ولی کے بغیر کیا ہے
یہ سارے سجدے یہ سب نمازیں سب اپنے محور سے ہٹ کے کیا ہیں
اذان میں خیرالعمل کی دعوت، علیؑ ولی کے بغیر کیا ہے
قرآنِ ناطق کے سر پر ضربت نبیؐ کے کنبے میں حشر برپا
کوئی بھی سورۃ کوئی بھی آیت ، علیؑ ولی کے بغیر کیا ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.