Wavaila wavaila
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Ashoor recited by Anj. Masoomeen
زہرا کی صدا ہے مقتل میں
لُٹتا ہے بھرا گھر واویلا
عباسِ علی کے بازو کو
کاٹے ہے ستمگر واویلا
دُنیا کے ستم ٹُوٹے اُس پر
قاسم نہ رہے اور نہ اکبر
عباسِ دلاور نہ اصغر
شبیر اکیلے ہیں حیدر
سرور کے گلے پر ہے خنجر
اے ساقئی کوثر واویلا
واویلا واویلا۔۔۔
مشکیزہ چھِدا اور پانی بہا
اک آنکھ میں تیرِ ظلم لگا
بہتا ہے کٹے شانوں سے لہو
سر گُرزِ ستم سے چاک ہوا
آتا ہے فرض سے جانِ علی
کیوں رکھ کے زمیں پر واویلا
واویلا واویلا۔۔۔
ساحل کے کنارے جو پہنچے
ٹُوٹا ہے فلک شہہ کے سر پر
تھے ہاتھ کہیں مشکیزہ کہیں
لاشہ تھا جری کا خون میں تر
لاشے پہ گِرے ہیں بھائی کے
شبیر تڑپ کر واویلا
واویلا واویلا۔۔۔
ڈُوبے ہیں لہو میں مشک و علم
آئے ہیں نہر سے شاہِ اُمم
مسند پہ رکھے جب مشک و علم
سر پیٹتے ہیں اب اہلِ حرم
برپا ہے خیامِ سرور میں
اک شورشِ محشر واویلا
واویلا واویلا۔۔۔
مومن یہ قیامت ہے برپا
ہے صرفے بُکا سب آلِ عبا
سرور نے کلیجہ تھام لیا
جب آ کے سکینہ نے پُوچھا
بابا میرے عموں دریا سے
آئے نہ پلٹ کر واویلا
واویلا واویلا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.