Thoda sa faasla
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Ashoor recited by Mesum Abbas
تھوڑا سا فاصلہ ہے خنجر میں اور گلے میں
زینب کا دم رکا ہے بس اتنے فاصلے میں
خنجر کو دیکھتی ہے بھای کو دیکھتی ہے
اٹھارہ بھاییوں کی تنہا بہن کھڑی ہے
عباس تم کہاں ہو اس سخت مرحلے میں
تھوڑا سا فاصلہ ہے۔۔۔
نہ زیں نہ زمیں پر جس کا بدن ہے ہاے
پہلے ہی زخم جس نے انیس سو ہیں کھاے
ظالم لگے ہیں پھر بھی گردن کو کاٹنے میں
تھوڑا سا فاصلہ ہے۔۔۔
قاتل کھڑا ہے لیکن شہ مسکرا رہے ہیں
زینب سے اپنے آنسوں سرور چھپا رہے ہیں
مصروف ہے بہن کو اب بھی سنبھالنے میں
تھوڑا سا فاصلہ ہے۔۔۔
مشکل کشاء کی بیٹی ناد علی ہے پڑھتی
بیٹے ہیں نہ بھتیجے کوئی نہیں ہے باقی
آ کر مدد کرے جو خنجر کو روکنے میں
تھوڑا سا فاصلہ ہے۔۔۔
بہنوں کے دل سے پوچھو احساس کی گھڑی ہے
ستر قدم سے زینب منظر جو دیکھتی ہے
دل نہ سنبھل سکے گا منظر وہ سوچنے میں
تھوڑا سا فاصلہ ہے۔۔۔
اک بیوطن مسافر پیاسا ہے تین دن کا
تیغ ستم کے نیچے بھولا نہیں وہ سجدہ
اٹھتی ہے سرخ آندھی مقتل ہے زلزلے میں
تھوڑا سا فاصلہ ہے۔۔۔
سینے پہ رکھے زانو قاتل رکا ہوا ہے
سلمان اور میثم خنجر نہ چل سکا ہے
دو ہاتھ آ رہے ہیں خنجر کے راستے میں
تھوڑا سا فاصلہ ہے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.