Teri laash hussain
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Ashoor recited by Ameer Hasan Aamir
اتاروں کیسے میں تیروں سے لاش حسین
پسر کے پہلو میں بیٹھی یہ کہتی تھی زہرا
اتاروں کیسے میں تیروں سے لاش حسین
گھرا ہے تیروں کی تو تیرگی میں لختِ جگر
مدد کو اپنی میں کسکو بلاؤں نورِ نظر
سمجھ میں کچھ نہیں آتا میں کیا کروں بیٹا
اتاروں کیسے میں تیروں سے۔۔۔
نظر نہیں مجھے آتا ہے تیرا تن بیٹا
دھواں دھواں میری نظروں میں ہے یہ بن بیٹا
کہ میرا قلب تو اب بن گیا ہے کربوبلا
اتاروں کیسے میں تیروں سے۔۔۔
زمانے والوں کا احساس دیکھو مر بھی چکا
تھا جس پہ ناز وہ عباس دیکھو مر بھی چکا
اٹھاے ہاتھوں کو کہتی تھی فاطمہ زہرا
اتاروں کیسے میں تیروں سے۔۔۔
ہے تیر تن میں یا تیروں پہ ہے یہ تن بیٹا
ہزارہا یہی کرتی ہوں بس جتن بیٹا
تڑپتا ہے تو جو بیٹا بلکتی ہے ممتا
اتاروں کیسے میں تیروں سے۔۔۔
پراے دیس میں تجھکو قضا نے گھیرا ہے
تجھے گھٹن نے نہیں اس فضا نے گھیرا ہے
میں کیسے دیکھوں تجھے لال اب تڑپتا ہوا
اتاروں کیسے میں تیروں سے۔۔۔
یہ کلمہ گویوں نے بنت نبی کو اجر دیا
تجھے تو نعرہء تکبیر کہہ کے قتل کیا
کروں گی حشر کے میدان میں اب تیرا نوحہ
اتاروں کیسے میں تیروں سے۔۔۔
نہ تجھکو آسمان راس آیا نہ زمین بیٹا
جھکی ہے تیروں پہ زخمی تیری جبیں بیٹا
کہ جسکو چومتے تھے صبح و شام میرے بابا
اتاروں کیسے میں تیروں سے۔۔۔
جہاں جہاں سے بھی میں کھینچتی ہوں تیر و تبر
وہاں وہاں نظر آتا ہے اک نیا منظر
کہیں ہے پسلیاں ٹوٹی کہیں چھدا سینہ
اتاروں کیسے میں تیروں سے۔۔۔
اے شمس اور اے عامر دعا کرو رب سے
نہ اس طرح سے کوئی ماں پسر کا غم دیکھے
میرے تو لب پہ صدا رہتا ہے یہی نوحہ
اتاروں کیسے میں تیروں سے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.