Taqadam waladi
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Ashoor recited by Ali Rizvi Sachay
فوج اعدا تھی ادھر جنگ پہ تیار کھڑی
جان دینے پہ یہاں فوج الٰہی تھی تلی
یک بہ یک شہ کی نظر اکبر مہرو پہ پڑی
دیکھ کر سوے پسر شاہ نے آواز یہ دی
تقدم ولدی تقدم ولدی
کربلا ہو چکی تیار تقدم ولدی
سج چکا موت کا بازار تقدم ولدی
ہوتی ہے تیروں کی بوچھار تقدم ولدی
ضد پہ ہے سب میرے انصار تقدم ولدی
ان پہ آنچ آئے نہ زنہار تقدم ولدی
وقت یہ وہ ہے کہ تلوار اٹھالے ہم لوگ
دین حق کو کسی صورت سے بچالے ہم لوگ
کیوں کسی اور پر اس بار کو ڈالے ہم لوگ
کیوں نہ یہ معرکہ خود آپ سنبھالے ہم لوگ
کھینچ کر نیام سے تلوار تقدم ولدی
کربلا ہو چکی تیار۔۔۔
لشکر شام کو بڑھنے کی اجازت کیوں دے
روک دے دور قریب آنے کی مہلت کیوں دے
ہم پہ نرغہ کرے اتنی انہیں فرصت کیوں دے
اور اس کے لئے اصحاب کو زحمت کیوں دے
چاروں جانب سے ہے یلگار تقدم ولدی
کربلا ہو چکی تیار۔۔۔
بھای عباس سنبھالے رہے لشکر کا نظام
قاسم و عون و محمد رہے نزدیک قیام
تا کہ اس سمت کا رخ کر نہ سکے لشکر شام
اور تم آگے بڑھو بہر وغا لے کے ہسام
تیرا اللہ مددگار تقدم ولدی
کربلا ہو چکی تیار۔۔۔
دین نانا کا مٹے اور نواسہ سہ لے
یہ نہ ہوگا کبھی ہم سے کوئی کچھ بھی کہہ لے
خون بہتا ہے تو ہم لوگوں کا اس پر بہہ لے
بھیجتا جنگ پہ عابد کو میں تم سے پہلے
مگر عابد تو ہے بیمار تقدم ولدی
کربلا ہو چکی تیار۔۔۔
مجھ سے وہ چاہتے ہیں بدر و عہد کا بدلہ
میرے اصلاف کی ہر جد و جہد کا بدلہ
دین اسلام کی نصرت کا مدد کا بدلہ
لینگے یہ تیرے پدر سے تیرے جد کا بدلہ
ہم اس کے لئے تیار تقدم ولدی
کربلا ہو چکی تیار۔۔۔
ہم کو تاریخ بدل دینی ہے دشت و در کی
جھکے آییندہ جبیں جس پہ زمانے بھر کی
گر ضرورت ہو تو بازی بھی لگا دو سر کی
آخری جنگ سمجھ لو اسے اپنے گھر کی
جانے پھر کب کھنچے تلوار تقدم ولدی
کربلا ہو چکی تیار۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.