Suraj ka chehra
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Ashoor recited by Others
سورج کا چہرہ اترا ہوا ہے
زینب کا بھای مرنے چلا ہے
مقتل میں غش ہے شبیر تنہا
قاتل کھڑے ہیں خاموش یک جا
حیرت میں گردوں سکتے میں سہرا
ساکت ہے موجیں ساکت ہے دریا
سورج کا چہرہ۔۔۔
مظلومیت کی اللّٰہ رے حبیب
سہمے ہوے ہیں اہلِ سخاوت
چھایا ہوا ہے نفس امامت
بپری ہوی ہے روح جلالت
دنیا کا نقشہ بدلا ہوا ہے
سورج کا چہرہ۔۔۔
خیمے میں سب کی نظریں ہیں در پر
دم رک گےء ہیں سینوں کے اندر
کیا ضبط غم ہے اللّٰہ اکبر
چھپ رہ گیء ہے اصغر کی مادر
اصغر کا جھولا ٹہرا ہوا ہے
سورج کا چہرہ۔۔۔
مظلوم شکلیں غمگیں نگاہیں
امن و اماں کی مسدود راہیں
سوکھے گلوں پر بچوں کی باہیں
تھم تھم گیء ہے ہونٹوں پہ آہیں
جو ہے وہ غم کا مارا ہوا ہے
سورج کا چہرہ۔۔۔
تر ہے لہو میں سلطان عالی
ملت کا حاکم امت کا والی
دلدل کا رن میں ہے زین خالی
خیمے کی رونق کس نے اٹھالی
مسند کا گوشہ الٹ ہوا ہے
سورج کا چہرہ۔۔۔
لشکر کہاں اب شاہ عرب کا
حاضر ہے لاشہ ہر تشنہ لب کا
خاک شفا پر بستر ہے سب کا
ایک اک مجاہد عشرے کی شب کا
جاگا ہوا تھا سویا ہوا ہے
سورج کا چہرہ۔۔۔
تیروں سے زخمی تیغوں سے ٹکڑے
سوے ہوے پر جاگے ہوے سے
چتون کے قرباں تیور کے صدقے
اٹھنے کے جیسے پھر ہو ارادے
پھر جوش نصرت آیا ہوا ہے
سورج کا چہرہ۔۔۔
روکو قلم کو نجم سخنور
ہے سر بہ سجدہ جانے پیمبر
نزدیک ہے اب قاتل کا خنجر
در پر ہے زینب مجبور و مضطر
خیمے کا پردہ الٹا ہوا ہے
سورج کا چہرہ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.