Sheh se zainab
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Ashoor recited by Sajid Jafri
شہ سے زینب نے کہا رن کو نہ جانا بھیا
اور جاتے ہو تو پھر لوٹ کے آنا بھیا
میں اسی سوچ میں ہوں کیوں کیا ایسا تم نے
آج سے پہلے تو مجھ سے نہیں مانگا تم نے
آج کیوں مانگ لیا کرتا پرانہ بھیا
شہ سے زینب نے کہا۔۔۔
بہن کو چھوڑ کے جانے کا ارادہ تو نہیں
آج مقتل کو بسانے کا ارادہ تو نہیں
یہ خیال اپنے کبھی دل میں نہ لانا بھیا
شہ سے زینب نے کہا۔۔۔
غم مقدر نے تو ہر بار دکھایا اب تک
رن سے کوئی بھی پلٹ کر نہیں آیا اب تک
اس دکھی دل کو میرے اب نہ دکھانا بھیا
شہ سے زینب نے کہا۔۔۔
خالی رہوار کو دیکھے گی سکینہ کیوں کر
وہ تو بچی ہے میں ہو جاؤں گی قد بھی مضطر
رن سے رہوار پہ تم لوٹ کے آنا بھیا
شہ سے زینب نے کہا۔۔۔
میرے ہوتے ہوئے تنہا نہ سمجھنا قد کو
قد کو گھوڑے سے جو گرتے ہوئے محسوس کرو
بہن عباس کی ہوں مجھکو بلانا بھیا
شہ سے زینب نے کہا۔۔۔
شام میں جاتے ہی بابا کو صدایں دونگی
اپنے نانا کی طرح ناد علی پڑھ لونگی
بابا آجائے تو تم مجھکو بتانا بھیا
شہ سے زینب نے کہا۔۔۔
بے ردا کوچہ و بازار میں جب آؤنگی
غمزدہ تم کو اگر پایا تو مر جاؤنگی
آشک نیزے پہ بہت تم نہ بہانا بھیا
شہ سے زینب نے کہا۔۔۔
اتنا غمناک تھا رخصت کا سماں اے کوثر
جب بہن کہتی تھی دنیا سے چلے جاؤ اگر
جلد پاس اپنی بہن کو بھی بلانا بھیا
شہ سے زینب نے کہا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.